گرم دودھ سے جھلسنے والا بچہ چل بسا

 لاہور(کرائم رپورٹر)باغبانپورہ کے علاقے میں گرم دودھ گرنے سے جھلس کر زخمی ہونیوالا گیارہ ماہ کا بچہ تین روز ہسپتال زیر علاج رہنے کے بعد دم توڑ گیا بتایا گیا ہے کہ باغبانپورہ کے علاقے میں گرم دودھ گرنے سے جھلس کر زخمی ہونیوالا گیارہ ماہ کا ولید تین روز ہسپتال زیر علاج رہنے کے بعد دم توڑ گیاپولیس کے مطابق باغبانپورہ احمد ٹائون کے رہائشی زبیر کا بیٹا ولید گھر میں کھیل رہا تھا کہ اس دوران اس پر گرم دودھ گر گیاجس سے وہ بری طرح جھلس گیا تھاتین روز ہسپتال زیر علاج رہنے کے بعد ولید دم توڑ گیا پولیس نے لاش کو قبضہ میں لیکر قانونی کارروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کر دی