شیخوپورہ : آئل ٹینکر دھماکے سے جھلسنے والے دونوں افراد جاں بحق

ماچھی کے میں ویلڈنگ کے دوران ٹینکر پھٹنے سے دو افراد شدید جھلس گئے تھے
 شیخوپورہ(مانیٹرنگ ڈیسک )شیخوپورہ کے علاقے ماچھی کے میں آئل ٹینکر پھٹنے سے جھلسنے والے دونوں افراد جان کی بازی ہار گئے۔ پولیس کے مطابق آئل ٹینکر سے پیٹرول لیک ہو رہا تھا، اس کے باوجود ویلڈر نے ویلڈنگ شروع کر دی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ویلڈنگ کے باعث آئل ٹینکر میں آگ بھڑک اٹھی اور وہ زوردار دھماکے سے پھٹ گیا۔