حمزہ ٹائون سمیت مختلف علاقوں میں 30 مقامات سے بجلی چوری پکڑی گئی ،ل،ملزموں کیخلاف مقدمہ درج
لاہور(کرائم رپورٹر،سپیشل رپورٹر)لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی نے شالامار کے علاقے میں بجلی چوری کے خلاف بڑی کارروائی کے دوران فرنس ملز سے کروڑوں روپے کی بجلی چوری پکڑلی ۔ ایس ای شالامار کے مطابق بجلی چوری پر 100کروڑروپے سے زائد جرمانہ عائد کر دیا گیا۔مالکان 650کے وی ایموبائل ٹرانسفارمر لگا کر بجلی چوری کر رہے تھے،ملزموں کیخلاف مقدمہ درج کروا کر ڈی ٹیکشن بل چارج کی کارروائی کا آغاز کردیا گیا۔علاوہ ازیں حمزہ ٹائون، کاہنہ، ٹبہ گائوں، سدھار، آلو والا سمیت مختلف علاقوں میں کارروائی کی گئی،مجموعی طور پر 30 سے زائد مقامات سے بجلی چوری پکڑی گئی ، کنکشنز منقطع ،3 بجلی چوروں کو موقع سے گرفتار کر ا دیا گیا۔