راوی ریان میں فرنس ملز میں میٹرزکو روک کرچوری کی جا رہی تھی،مالکان پرمقدمہ
لاہور (کرائم رپورٹر )لیسکو کی راوی ریان سب ڈویڑن میں جدید طریقے سے میٹرز کو بند کرکے کروڑوں روپے کی بجلی چوری پکڑی گئی۔ چیف ایگزیکٹو لیسکو رمضان بٹ کی سربراہی میں ،ایس ای شیخوپورہ سرکل،ریجنل منیجر ایم ٹی اور ایکسین مریدکے نے کارروائی کی پولیس، رینجرز اور لیسکو کی ٹیموں نے کارروائی میں حصہ لیا،فرنس مل میں جدید طریقے سے میٹرز کو روک کر بجلی چوری کی جارہی تھی،لیسکو حکام کے مطابق بی تھری کنکشن کو ایکسین مریدکے نے شعبہ ایم اینڈ ٹی سے چیک کروایا تو چوری کا انکشاف ہوا،لیسکو نے کنکشن منقطع کرکے میٹر اور 1 ہزار کے وی کا ٹرانسفارمر قبضہ میں لے لیا ،فرنس مل مالکان کیخلاف مقدمہ درج کروا کر 2 کروڑ 50 لاکھ روپے کا ڈی ٹیکشن بل چارج کیا گیا۔