پاکستان کو مطلوب افرادکی حوالگی کامعاملہ قانون کے مطابق دیکھ رہے ہیں: برطانیہ

برطانیہ کو شواہد موصول ہو چکے ہیں‘ افراد کی حوالگی کا فیصلہ غیر جانبدار پولیس تحقیقات کے بعد ہوگا: انڈر سیکرٹری آف اسٹیٹ
لندن(آئی این پی )برطانیہ کے انڈر سیکرٹری آف اسٹیٹ  ہمیش فالکنر   نے کہا ہے  پاکستان کو  مطلوب افراد کی  حوالگی کا  معاملہ  قانون کے  مطابق  دیکھا جا رہا ہے۔ میڈیا سے گفتگو  میں مشرق وسطی کے لئے   برطانیہ کے انڈر سیکرٹری آف اسٹیٹ ہمیش فالکنر کا کہنا تھا کہ  اس حوالے سے برطانیہ کو شواہد موصول ہو چکے ہیں۔ ہمیش فالکنر کا کہنا تھا   پاکستان کو مطلوب افراد کی حوالگی کا فیصلہ غیر جانبدار پولیس تحقیقات کے بعد ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ  پاکستان اور برطانیہ قریبی تعلقات  اور اہم شراکت داری  رکھتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ  پاکستان سے ذاتی وابستگی ہے، سفارتی کریئرکا آغاز  بھی پاکستان سے ہوا۔