بھارتی متنازع اداکارہ اور رقاصہ راکھی ساونت نے پاکستان کے معروف اسلامک اسکالر مفتی عبدالقوی کی جانب سے کی گئی شادی کی پیشکش پر دلچسپ ردعمل دیا ہے۔
ایک حالیہ انٹرویو میں راکھی ساونت نے میزبان کے سوال پر مذاق کرتے ہوئے کہا کہ وہ کسی مولانا سے شادی کرنے کے لیے تیار ہیں، اور اپنی بہن ثناء خان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ثناء خان نے بھی ایک مفتی سے شادی کی ہے۔راکھی نے مزید کہا کہ "دودی خان بھی کسی مفتی سے کم نہیں ہیں، وہ ایک ماڈرن انسان ہیں لیکن پکے نمازی ہیں۔" اس کے ساتھ ہی راکھی نے مفتی عبدالقوی کو "قوی صاحب" خطاب دیتے ہوئے کہا کہ اگر وہ انہیں پسند کرتے ہیں تو ایک کویتا لکھ کر دیں۔پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کے بارے میں بات کرتے ہوئے راکھی نے کہا کہ ہانیہ عامر ان کی پسندیدہ اداکارہ ہیں اور انہوں نے بالی ووڈ کے خانز سے درخواست کی کہ وہ ہانیہ کو کسی بالی ووڈ فلم میں کاسٹ کریں۔
راکھی نے یہ بھی کہا کہ ان کی شادی پاکستان میں ہوگی اور ولیمہ ہندوستان میں ہو گا، اور ہانیہ عامر ان کی شادی میں شرکت کریں گی اور پرفارم بھی کریں گی۔یہ گفتگو راکھی کی اس خواہش کو ظاہر کرتی ہے کہ وہ پاکستان اور بھارت دونوں میں اپنی مقبولیت اور تعلقات کو مزید بڑھانا چاہتی ہیں، اور اس کے ساتھ ساتھ مفتی عبدالقوی کی پیشکش پر ہنسی مذاق کرتی نظر آئیں۔