جاپان کے علاقے ہوکائیڈو میں شدید برفباری کے باعث نظامِ زندگی مفلوج ہو گیا ہے۔
شہر بھر میں برفباری کے سبب بجلی اور ٹرانسپورٹ کا نظام درہم برہم ہو گیا ہے، جس کے نتیجے میں 145 پروازیں منسوخ اور 295 مسافر ٹرینیں بند کر دی گئی ہیں۔ حکام نے ہنگامی حالات کے پیش نظر تین سو سے زائد سکول بھی بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔شہریوں کو غیر ضروری سفر سے روک دیا گیا ہے، اور برفباری کے سبب کاروباری سرگرمیاں بھی شدید متاثر ہوئی ہیں۔ ساپورو میں 24 گھنٹوں کے دوران چوالیس سینٹی میٹر برف ریکارڈ کی گئی ہے۔محکمہ موسمیات نے مزید برفباری کی پیشگوئی کرتے ہوئے آئندہ چوبیس گھنٹوں میں صورتحال مزید بگڑنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔