ثمرین کوثر: نائیک آصف نواز شہید کی بیوہ کا عزم اور حوصلہ

ثمرین کوثر: نائیک آصف نواز شہید کی بیوہ کا عزم اور حوصلہ

نائیک آصف نواز شہید کی بیوہ ثمرین کوثر نے اپنے شوہر کی شہادت کے بعد ہمت اور عزم کی نئی مثال قائم کی ہے۔

 نائیک آصف نواز، جو پنجاب رجمنٹ کے دلیر سپاہی تھے، نے 22 نومبر 2017 کو سیاچن کے محاذ پر دفاع وطن کے دوران جام شہادت نوش کیا۔ ان کے آپریشنز میں دہشت گردوں کے خلاف اہم کامیابیاں شامل تھیں، جن میں تین دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا تھا۔ثمرین کوثر نے اپنے شوہر کی قربانی کو اپنی زندگی کا مقصد بنایا اور ان کے نقش قدم پر چلنے کا عزم کیا۔ انہوں نے ایئرپورٹ سیکورٹی فورس (اے ایس ایف) میں شمولیت اختیار کی تاکہ وطن کی خدمت کر سکیں اور اپنے شوہر کی شہادت کو ہمیشہ یاد رکھ سکیں۔ وہ اے ایس ایف اکیڈمی کراچی میں تربیت حاصل کر رہی ہیں اور ان کی پاسنگ آؤٹ کی تقریب قریب ہے۔

ثمرین کوثر کی کہانی ایک روشن مثال ہے کہ وطن کے لیے قربانی کا جذبہ کبھی مدھم نہیں پڑتا۔ پاک فوج نے ان کے جذبے کی قدر کی اور انہیں اے ایس ایف میں شمولیت کا موقع دیا۔ ان کی قربانی اور عزم ہر پاکستانی کے لیے ایک عظیم تحریک ہے اور ان کی جدوجہد اس بات کی گواہی دیتی ہے کہ شہداء کا خون ہمیشہ وطن کی محبت کی علامت رہے گا۔