ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا سید کوثر علی شاہ مستعفی

ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا سید کوثر علی شاہ مستعفی

پشاور: ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا سید کوثر علی شاہ نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ انہوں نے اپنا استعفیٰ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کو بھجوا دیا ہے۔

اپنے استعفے کی وجوہات بیان کرتے ہوئے کوثر علی شاہ نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن نے ان کے ساتھ امتیازی سلوک کیا اور سیاسی جماعت سے وابستگی کی بنیاد پر ان کے ساتھ ناانصافی برتی گئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ بانی پی ٹی آئی اور سینئر وکیل قاضی انور ایڈووکیٹ کے شکر گزار ہیں، جنہوں نے ان پر اعتماد کیا۔کوثر علی شاہ نے کہا کہ وہ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے پر مطمئن ہیں اور بحیثیت وکیل اپنا پیشہ جاری رکھیں گے۔