اڑان پاکستان منصوبہ معیشت کے لیے انتہائی مفید ثابت ہو گا، سمپوزیم سے خطاب
اسلام آباد (آن لائن) وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان نے خلائی شعبے میں ترقی کی ہے۔ تحقیق پر مبنی ترقی وقت کا تقاضا بھی ہے، اڑان پاکستان منصوبہ معیشت کے لیے انتہائی مفید ثابت ہو گا۔ نیشنل سپیس سمپوزیم سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے اڑان پاکستان منصوبہ کو معیشت کے لیے انتہائی مفید قرار دیا اور کہا کہ ہمیں ترقی کی رفتار کو مزید تیز کرنا ہے۔ پا ئیدار ترقی کے لیے اجتماعی ذمہ داری کے تحت ہر ایک کو کردار ادا کرنا ہے، ہم نے قومی ترقی کے ایجنڈے کو پہلی ترجیح بنانا ہے، ہم نے نوجوانوں کے ذہنوں کو کھولنا ہے اور ان کو ترقی کے بہتر مواقع فراہم کرنا ہوں گے ۔ انہوں نے کہا نفرتوں اور انتشار کہ رجحانات کی حوصلہ شکنی ضروری ہے۔