نوجوانوں کو مصنوعی ذہانت کے شعبے میں تربیت کی فراہمی کی اشد ضرورت ہے، اے آئی ٹاسک فورس سے گفتگو
اسلام آباد (آن لائن) وفاقی وزیر منصوبہ بندی اور ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ نوجوانوں کو مصنوعی ذہانت کے شعبے میں تربیت کی فراہمی کی اشد ضرورت ہے ۔ عصر حاضر میں مصنوعی ذہانت زندگی کے ہر شعبے پر چھائی ہوئی ہے ۔ اے ٹاسک فورس اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا دور حاضر میں اے آئی تعلیم ، صحت ، جوڈیشری سمیت زندگی کے ہر شعبے پر چھائی ہوئی ہے، مصنوعی ذہانت کے استعمال سے تعلیم سمیت تمام شعبوں میں استعداد کار کو بڑھایا جا سکتا ہے ۔ انہوں نے کہا دنیا بھر میں اے آئی انتہائی اہمیت اختیار کر چکی ہے تاہم مصنوعی ذ ہانت کے بہتر استعمال اور نتائج کیلئے مستند ڈ یٹا کی فراہمی ضروری ہے، ہمیں دنیا کے ساتھ چلنے کے لیے اے آئی کی تربیت فراہم کرنا ہو گی ۔ انہوں نے کہا کہ اڑان پاکستان کا مقصد ملک کو تیز رفتاری سے ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے، اے آئی بھی اس پروگرام کا حصہ ہے، ہمیں برآمدی سیکٹر کو مضبوط کرنا ہے، برآمدات میں اضافے سے ہی معاشی ترقی میںاستحکام آئے گا ۔