پاکستان میں الیکٹرک گاڑیوں کی تیاری سے چینی کمپنیوں کے لئے لاگت میں کمی ہوگی:میڈیا سے گفتگو
بیجنگ(آئی این پی )وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے پاکستان، چین کی ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھا کر الیکٹرک گاڑیوں کے شعبے میں ترقی کرنا چاہتا ہے۔ بیجنگ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر منصوبہ بندی و ترقی نے پاکستان کی یہ خواہش ظاہر کی کہ وہ چینی ٹیکنالوجی میں ہونے والی پیش رفت سے فائدہ اٹھانا چاہتا ہے۔اس میں نئی نسل کی بیٹریوں، جیسے کہ سوڈیم آئن بیٹریوں کی ترقی بھی شامل ہے۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان میں الیکٹرک گاڑیوں کی تیاری سے چینی کمپنیوں کے لیے لاگت میں کمی آئے گی اور پاکستان کو فوسل فیول (تیل و گیس) پر انحصار کم کرنے میں مدد ملے گی۔