فوج کی گاڑی 17 اہلکاروں کو لے کر ایک بلند پہاڑی چوکی کی جانب جا رہی تھی، دورانِ سفر ڈرائیور گاڑی پر قابو نہ رکھ سکا، حکام
سرینگر( آن لائن )مقبوضہ جموں و کشمیر کے ضلع ڈوڈہ کے علاقے بھدرواہ میں بھارتی فوج کی ایک گاڑی حادثے کا شکار ہو گئی، جس کے نتیجے میں 10 فوجی اہلکار ہلاک جبکہ 7 زخمی ہو گئے۔واقعہ اس وقت پیش آیا جب فوجی گاڑی بھدرواہ-چمبا بین الریاستی سڑک پر واقع کھنی ٹاپ کے قریب تقریباً 200 فٹ گہری کھائی میں جا گری۔سرکاری حکام کے مطابق فوج کی یہ گاڑی مجموعی طور پر 17 اہلکاروں کو لے کر ایک بلند پہاڑی چوکی کی جانب جا رہی تھی۔ دورانِ سفر ڈرائیور گاڑی پر قابو نہ رکھ سکا، جس کے باعث گاڑی سڑک سے پھسل کر گہری کھائی میں جا گری۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور ریسکیو کارروائی شروع کی گئی۔حادثے میں زخمی ہونے والے اہلکاروں میں سے بعض کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے