کمیشن بنا اور مذاکرات کامیاب ہوئے تو انہیں حکومت چھوڑنی پڑے گی، رہنماء پی ٹی آئی کی گفتگو
اسلام آباد(یواین پی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء رئوف حسن کا کہنا ہے کہ حکومت والوں کا حساب کتاب ہی غلط ہے تو ہم کیا کریں، کمیشن بنا اور مذاکرات کامیاب ہوئے تو انہیں حکومت چھوڑنی پڑے گی،جو کام ایک دن میں ہو سکتا تھا اس کو اتنا وقت لگا دیا تھا۔ گفتگو کرتے ہوئے رہنماء پی ٹی آئی نے کہا کہ حکومت اگر کمیشن کے قیام کی تجویز لائے تو مذاکرات پر غور ہوسکتا ہے تاہم حتمی فیصلہ اب بانی پی ٹی آئی کریں گے۔حکومت حساب کتاب بھی درست سے نہیں کر سکتے۔ ہم نے حکومت کو جوڈیشل کمیشن بنانے کیلئے 7دن کا وقت دیا تھا۔پی ٹی آئی اور حکومت کی مذاکراتی کمیٹی کی آخری میٹنگ 16 جنوری کو ہوئی تھی،16 جنوری کے بعد 23جنوری کو 7 دن مکمل ہو گئے تھے۔اسی لیے بانی پی ٹی آئی عمران خان نے مذاکرات ختم کرنے کا حکم دیا تھا۔انہوں نے کہا کہ اب دیکھتے ہیں کہ حکومت کیا کرتی ہے اور کیا ردعمل آتا ہے۔ہم اس کے بعد غور کریں گے کہ کیا کرنا ہے۔