حساب کتاب کی غلطی ،بھارت نے نومبر میں ریکارڈ 14.8 ارب ڈالر کا سونا درآمد کرلیا

نئی دہلی (آئی این پی   ) بھارت کی جانب سے نومبر میں سونے کی ریکارڈ 14.8 ارب ڈالر کی درآمدات نے تجارتی خسارے کو تاریخی سطح پر پہنچا دیا اور روپے کو تاریخ کی کم ترین سطح پر دھکیل دیا، اس کی وجہ ممکنہ طور پر حساب کتاب کی غلطی تھی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے  کے مطابق بلومبرگ نے اس معاملے سے واقف لوگوں کے حوالے سے   رپورٹ میں کہا  ہے کہ بھارتی حکام نے جولائی میں طریقہ کار میں تبدیلی کے بعد گوداموں میں سونے کی شپمنٹس کو ڈبل گنتی کیا، جس کی وجہ سے یہ غلطی ہوئی۔