26 نومبر کو بدترین ظلم کیا گیا،حکومت کو جواب دینا پڑے گا: جمشید دستی

اسٹیبلشمنٹ اور حکومت دونوں بے نقاب ہو چکے ہیں،حکومت کیخلاف جلد فائنل احتجاجی تحریک کا اعلان کیا جائیگا
اسلام آباد ( آ ئی این پی) پی ٹی آئی رہنما ممبر قومی اسمبلی جمشید دستی نے کہا ہے کہ 26نومبر کو بدترین ظلم کیا گیا اور معصوم کارکنوں کی لاشوں کو غائب کیا گیا،حکومت کو جواب دینا پڑے گا،عمران خان نے واضح طور پر کہہ دیا ہے کہ برسر اقتدار آنے کے بعد 26ویں آئینی ترمیم سمیت تمام غیر قانونی طور پر پاس کیے گئے قانون کو کالعدم قرار دیا جائے گا ۔وہ جمعہ کوپارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کر رہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ اور حکومت دونوں بے نقاب ہو چکے ہیں،موجودہ حکومت اسٹیبلشمنٹ کی غلام ہے،ہمارے کارکنوں کو بلا جواز گرفتار کیا جا رہا ہے اور جیلوں میں ڈالا جا رہا ہے، تحریک انصاف کے اتحادیوں کو بھی خوف و ہراس میں مبتلا کیا جا رہا ہے،حکومت کے خلاف جلد فائنل احتجاجی تحریک کا اعلان کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ راولپنڈی اور اسلام آباد کے عوام عمران خان کی کال کے منتظر ہیں،ملک کے 25 کروڑ عوام عمران خان کی آواز پر لبیک کہیں گے۔