عدالت نے وفاق سمیت تمام صوبوں سے جمشید دستی کے مقدمات کا ریکارڈ طلب کر رکھا ہے
اسلام آباد(آن لائن)سپریم کورٹ میں جمشید دستی کی جعلی ڈگری کے معاملے میں فوجداری کارروائی کے کیس کی سماعت 4 نومبر کوہوگی عدالت نے وفاق سمیت تمام صوبوں سے جمشید دستی کے مقدمات کا ریکارڈ طلب کر رکھا ہے جسٹس ملک شہزاد احمد خان کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے سماعت کی۔عدالت نے ریمارکس دیئے تھے کہ جائزہ لیں گے کہ یہ کیس دو رکنی بنچ سن سکتا ہے یا نہیں۔سابقہ سماعت کے دوران وکیل پنجاب حکومت نے عدالت کو بتایا تھاکہ جمشید دستی کے خلاف مقدمات کا ریکارڈ جمع کرا دیا ہے، پنجاب میں جمشید دستی کے خلاف 47 مقدمات درج ہیں۔ وکیل جمشید دستی نے موقف اختیار کیا کہ 2 ہزار روپے والا نوکیا موبائل چوری کرنے کا بھی مقدمہ درج ہے۔