اسلام آباد (آئی این پی )الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کو 12مارچ تک جواب جمع کروانے کی ہدایت کردی ۔الیکشن کمیشن میں جمشید دستی کی نااہلی سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔ جمشید دستی الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہوئے۔ الیکشن کمیشن نے پٹیشنرز کو درخواستوں کی کاپیاں جمشید دستی کو فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ الیکشن کمیشن نے جمشید دستی کوبھی 12 مارچ تک تمام درخواستوں پر جواب جمع کرانے کی ہدایت کی۔ کیس کی سماعت 12 مارچ تک ملتوی کر دی گئی