شرقپور: آتشبازی کے دھماکے سے دو گھر تباہ، ایک شخص جاں بحق اور چار زخمی

شرقپور: آتشبازی کے دھماکے سے دو گھر تباہ، ایک شخص جاں بحق اور چار زخمی

شرقپور، محلہ غریب آباد میں شدید دھماکے کے نتیجے میں دو گھر زمین بوس ہو گئے، جس سے متعدد افراد ملبے تلے دب گئے اور ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

پولیس اور مقامی ذرائع کے مطابق، واقعہ اسی وقت پیش آیا جب ایک گھر میں آتشبازی کا سامان تیار کیا جا رہا تھا۔ اچانک آگ لگنے سے دھماکہ ہوگیا جس نے دونوں مکانات کو مکمل طور پر تباہ کر دیا۔دھماکے کے فوری بعد ایدھی فاؤنڈیشن کے رضاکار اور ایمبولینسیں موقع پر پہنچیں اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔ پولیس نے جائے حادثہ کو محفوظ کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔حادثے میں عامر ولد لیاقت موقع پر جاں بحق ہوا، جبکہ ملحقہ پورشن میں رہائش پذیر ناصر سمیت چار افراد زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ابتدائی تحقیقات کے مطابق دھماکہ آتشبازی کے سامان کی تیاری کے دوران ہونے والی لاپرواہی یا حفاظتی اقدامات نہ کرنے کی وجہ سے ہوا۔ پولیس نے واقعے کی مزید تحقیقات اور ذمہ داروں کی گرفتاری کے لیے چھاپے شروع کر دیے ہیں۔