لطیف آباد میں آتش بازی کے کارخانے میں دھماکے اور آگ لگنے کے واقعے میں ہلاکتوں کی تعداد 10 ہوگئی ہے۔
ایک اور زخمی نوجوان، 30 سالہ وقاص ولد ارشد، جو سول اسپتال کے آئی سی یو میں زیر علاج تھا، آج جان کی بازی ہار گیا۔ڈاکٹر روشن چانڈیو کے مطابق، وقاص کو زخمی حالت میں اسپتال لایا گیا تھا اور آج وہ بھی دم توڑ گیا۔ اس واقعے میں زخمی انس کو اس کے خاندان کے افراد کراچی لے جا رہے ہیں، جبکہ وقاص کے بھائی کاشف کی حالت بہتر ہونے لگی ہے۔یہ واقعہ آج پیش آیا تھا، اور اس کے بعد سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 10 ہوگئی ہے۔