لٹن روڈ کے ریسٹورنٹ میں ڈکیتی کے 3 ملزم انجام کو پہنچے ،50وارداتوں کا ملزم بھی مارا گیا

مقابلے ،4ڈاکو ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک 
پولیس3 ملزموں کو ریکوری کیلئے لے جا رہی تھی، چھڑانے کیلئے ساتھیوں نے حملہ کر دیا،ساتھیوں کی گولیاں لگنے سے نعیم ، اشرف اور کبیردم توڑ گئے،لاشیں مردہ خانے منتقل، فلک شیر کو این ایف سی پل کے قریب ساتھیوں نے رہا کروانے کی کوشش کی 
لاہور(کرائم رپورٹر )مقابلے ،4ڈاکو ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گئے لاہور میں لٹن روڈ کے ریسٹورنٹ پر لوٹ مار کرنیوالے تینوں ڈاکو مبینہ پولیس مقابلے میں مارے گئے۔ پولیس ترجمان کے مطابق سی سی ڈی سول لائنز کی ٹیم تینوں ملزموں نعیم ، اشرف اور کبیر کو ریکوری کیلئے لے جا رہی تھی کہ ان کے ساتھیوں نیکرول گھاٹی کے قریب انہیں چھڑانے کیلئے پولیس ٹیم پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں زیر حراست تینوں ڈاکو ہلاک ہو گئے جبکہ حملہ آور موقع سے فرار ہو گئے،لاشوں کو مردہ خانے منتقل کر دیا گیا۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ واردات کے بعد فرار ڈاکوئوں کو ساہیوال اور نارووال سے گرفتار کیا گیا تھااور ان کے قبضے سے 12 لاکھ نقدی بھی برآمد کر لی گئی ۔ ملزم نعیم عرف اندھیری نے جیل سے رہائی کے بعد اپنا نیا گینگ بنا رکھا تھا۔یاد رہے چار روز قبل مذکورہ ڈاکوئوں نے لٹن روڈ پر ریسٹورنٹ سے نقدی، موبائل فونز اور قیمتی اشیا لوٹ لی تھیں جبکہ اس دوران وہاں بیٹھی فیملی اور بچوں کے سامنے بدکلامی بھی کی تھی۔لاہور میں سی سی ڈی چوہنگ اور ڈاکوؤں کے درمیان مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ایک ملزم ہلاک ہوگیاجبکہ اس کے ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئیذرائع کے مطابق سی سی ڈی چوہنگ کے تھانیدار اعظم گرفتار ملزم فلک شیر کو ریکوری کے لیے این ایف سی پل کے قریب لے جا رہے تھے کہ اسی دوران ملزم کے ساتھیوں نے اسے چھڑوانے کی کوشش میں پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی۔فائرنگ کے تبادلے میں فلک شیر اپنے ہی ساتھیوں کی گولی لگنے سے ہلاک ہوگیا جبکہ دیگر ملزمان موقع سے فرار ہوگئیپولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والا ملزم فلک شیر ڈکیتی اور راہزنی کی پچاس سے زائد وارداتوں میں مطلوب تھا۔پولیس نے لاش کو ضروری کارروائی کے بعد پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کردیا ہے جبکہ فرار ملزمان کی تلاش کے لیے کارروائی جاری ہے۔