ڈولفن سکواڈ نے 9 بین الاضلاعی فراڈیوں کو گرفتار کر لیا، تھانوں کے حوالے
لاہور(کرائم رپورٹر)اولڈ انارکلی پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے کروڑوں روپے کے میگا فراڈ میں ملوث مفرور اشتہاری ملزم کو گرفتار کر لیا،ڈولفن اسکواڈنے اشتہاری اور مالی جرائم میں مطلوب ملزمان کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے 9 بین الاضلاعی فراڈیوں کو گرفتار کر لیا۔ یہ کارروائی سٹاپ اینڈ سرچ میتھڈ کے تحت عمل میں لائی گئی۔چوہدری اثر علی ایس پی سول لائنز کے مطابق گرفتار ملزم سادہ لوح شہریوں کو بھاری منافع کا جھانسہ دے کر کروڑوں روپے بٹورنے میں ملوث تھاملزم کے خلاف بوگس چیک اور فراڈ سمیت متعدد مقدمات درج تھے اور وہ کافی عرصے سے پولیس کو مطلوب تھا۔پولیس نے مفرور اشتہاری عرفان الحق کو حراست میں لے کر مزید قانونی کارروائی کے لیے انویسٹیگیشن ونگ کے حوالے کر دیا ترجمان ڈولفن کے مطابق گرفتار ملزمان اشتہاری، بہاولنگر، منڈی بہاؤالدین، فیصل آباد اور لاہور پولیس کو فنانشل کرائم کے مقدمات میں مطلوب تھے۔ ملزمان کو شہر میں سنیپ چیکنگ کے دوران مختلف مقامات سے حراست میں لیا گیاملزمان کو ملتان چونگی، اکبر چوک، ٹھوکر چوک، گارڈن ٹاؤن اور دیگر علاقوں سے گرفتار کیا گیا۔ کارروائی کے دوران ای پولیس ایپ کی مدد سے ملزمان کی شناخت اور گرفتاری عمل میں لائی گئی ملزمان گزشتہ 4 سے 5 سال سے گرفتاری سے بچنے کے لیے لاہور میں روپوش تھے۔ گرفتار ہونے والوں میں شہزاد، وقاص، اظہر، علیم، کامران اور دیگر شامل ہیں،