فراڈ میں ملوث تین اشتہاری گرفتار

لاہور (کرائم رپورٹر) چوکی چلڈرن ہسپتال پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے کارروائی کرتے ہوئے لاکھوں روپے کے فراڈ میں ملوث تین اشتہاری ملزمان کو گرفتار کر لیاگرفتار ملزمان کی شناخت جانسن، حنیف اور عدیل مسیح کے ناموں سے ہوئی ہے، جن کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج تھیایس پی ماڈل ٹاؤن شہربانو نقوی کی خصوصی ہدایت پر چوکی انچارج نے اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل دی۔ پولیس نے جدید ٹریسنگ سسٹم اور انٹیلی جنس ذرائع استعمال کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کیاپولیس کے مطابق ملزمان سادہ لوح شہریوں کو مختلف حیلوں بہانوں سے اپنے جال میں پھنساتے اور دھوکہ دہی کے ذریعے لاکھوں روپے بٹورتے تھے۔ رقم کی واپسی کا مطالبہ کرنے پر متاثرین کو سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دی جاتی تھیں۔ایس پی ماڈل ٹاؤن شہربانو نقوی نے کامیاب کارروائی پر چوکی انچارج اور پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو لوٹنے والے عناصر کے خلاف سخت کارروائیاں جاری رہیں گی اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے اور دورانِ تفتیش اہم انکشافات اور ممکنہ سہولت کاروں کی گرفتاری کی بھی توقع ہے۔