سرائے صالح کے علاقے رتہ بنہ میں مسلح ڈکیتی، لاکھوں روپے کا سامان لوٹ لیا گیا

سرائے صالح کے علاقے رتہ بنہ میں مسلح ڈکیتی، لاکھوں روپے کا سامان لوٹ لیا گیا

سرائے صالح کے علاقے رتہ بنہ میں مسلح افراد نے گھر میں گھس کر ڈکیتی کی بڑی واردات کر ڈالی، جہاں نامعلوم ملزمان لاکھوں روپے مالیت کا سامان لوٹ کر فرار ہوگئے۔

پولیس کے مطابق چھ مسلح افراد رات کے وقت ایک گھر میں داخل ہوئے اور اہلِ خانہ کو یرغمال بنا لیا۔ ملزمان تقریباً 65 لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیورات، موبائل فونز اور نقدی ساتھ لے گئے۔واردات کے دوران مزاحمت کرنے پر ملزمان نے خاتون اور اس کے بیٹے کو تشدد کا نشانہ بنایا، جس سے وہ زخمی ہوگئے۔واقعے کے بعد متاثرہ خاتون کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جبکہ پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے مختلف پہلوؤں پر تفتیش شروع کردی ہے۔ حکام کے مطابق ملزمان کو جلد قانون کی گرفت میں لایا جائے گا۔