اقوام متحدہ میں پاکستان کا مؤقف: روس یوکرین جنگ کا فوجی حل ممکن نہیں

اقوام متحدہ میں پاکستان کا مؤقف: روس یوکرین جنگ کا فوجی حل ممکن نہیں

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ روس اور یوکرین کے درمیان جنگ کا کوئی فوجی حل موجود نہیں۔

روس یوکرین جنگ کے چار سال مکمل ہونے پر سلامتی کونسل کے خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان شروع سے ہی اس تنازع کے حل کے لیے مذاکرات پر زور دیتا آیا ہے۔عاصم افتخار کا کہنا تھا کہ پاکستان نے 2022 میں بھی دونوں ممالک کے درمیان بات چیت کی حمایت کی تھی اور اب بھی یہی مؤقف رکھتا ہے کہ فریقین دوبارہ مذاکرات کا آغاز کریں۔ انہوں نے زور دیا کہ علاقائی سلامتی کو مدنظر رکھتے ہوئے اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق سفارتی حل تلاش کیا جائے۔