ماسکو(آئی این پی)ماسکو میں ایک ریلوے اسٹیشن کے باہر بم دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک ہو گئے،جن میں ایک پولیس افسر بھی شامل ہے۔غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق حملہ آور نے پولیس گاڑی کے نیچے دھماکا خیز مواد پھینک دیا،دھماکے کے نتیجیمیں 2 پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے،جنہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔واقعے کے بعد سیکیورٹی اداروں نے علاقیکوگھیرے میں لیکرتحقیقات شروع کر دی ہیں،جبکہ حملے کے محرکات کا تعین کیا جا رہا
ہے۔