کوئٹہ (آئی این پی )وزیراعلی بلوچستان کے اعلان پر کوئٹہ میں خروٹ آباد پولیس اسٹیشن کا نام تبدیل کر کے شہید میجر انور کاکڑ پولیس اسٹیشن رکھ دیا گیا۔وزیراعلی بلوچستان سرفراز بگٹی نے اپنے پیغام میں کہا کہ شہدا قومی ہیرو ہیں۔ ان کا نام، قربانی اور کردار ہمیشہ زندہ رہنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ شہدا کے اہلخانہ کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، میجر انور کاکڑ جیسے بہادر سپوتوں کی قربانیوں کے باعث ملک امن و استحکام کی جانب گامزن ہے۔انہوں نے کہا کہ قوم کی سلامتی کے لیے جان قربان کرنے والے شہدا کو خراجِ عقیدت پیش کرنا ریاست اور حکومت کا اولین فرض ہے۔