سیلاب کا خدشہ،متعدد پروازیں اور کشتیوں کی آمد و رفت بھی معطل ،شہریوں کو ساحلی پٹی سے دوررہنے کی ہدایت
منیلا(آئی این پی ) فلپائن کے ساحلی علاقوں سے سمندری طوفان ٹکرا گیا جس کے باعث تیز ہوائوں اور موسلا دھار بارشوں نے نظامِ زندگی مفلوج کر دیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مقامی حکام نے بتایا ہے کہ طوفان کی شدت کے پیشِ نظر تقریبا 27 ہزارافراد کو متاثرہ ساحلی علاقوں سے محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا ہے۔محکمہ موسمیات نے خبردارکیا ہے کہ سمندرمیں لہریں 6 فٹ تک بلند ہو سکتی ہیں جبکہ کئی علاقوں میں سیلاب کے خدشات بھی بڑھ گئے ہیں۔طوفان کے باعث بجلی کی فراہمی متاثر ہونے کے ساتھ ساتھ متعدد پروازیں اور کشتیوں کی آمد و رفت بھی معطل کر دی گئی ۔ایمرجنسی ریسکیو ٹیموں کو الرٹ کردیا گیا ہے جبکہ شہریوں کو ساحلی پٹی سے دوررہنے کی ہدایت کی گئی ہے، حکومتی اداروں نے ریلیف کی سرگرمیوں کیلئے متاثرہ علاقوں میں امدادی کیمپ قائم کر دئیے ہیں۔