سعودی عرب سے بے دخل کی گئی خاتون کراچی ایئرپورٹ پر گرفتار

 ملزمہ نے اعتراف کیا کہ وہ دو ایجنٹوں کے ذریعے بیرون ملک گئی تھی
 کراچی(آئی  این پی ) سعودی عرب سے بے دخل کی جانے والی خاتون کو ایف آئی اے امیگریشن نے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر حراست میں لے لیا۔تفصیل کے مطابق فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) امیگریشن نے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے سعودی عرب سے بے دخل کی جانے والی خاتون کو حراست میں لے لیا۔ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ خاتون کا تعلق بہاولپور سے ہے. ملزمہ نے اعتراف کیا کہ وہ دو ایجنٹوں کے ذریعے بیرون ملک گئی اور سعودی عرب پہنچنے پر اسے منظم انسانی اسمگلنگ نیٹ ورک کے حوالے کر دیا گیا۔حکام کا کہنا تھا کہ نیٹ ورک میں لاہور سے زینی، اوکاڑہ سے حسیب اور سعودی عرب میں حاجی اللہ وسایا شامل ہیں، خاتون مبینہ طور پر غیر اخلاقی سرگرمیوں میں بھی ملوث ر