آئیوری کوسٹ سے ایک، قبرص سے 3اور قطر سے 4مفرور پاکستانی بے دخل کردئیے گئے
کراچی (آئی این پی )سعودی عرب ، امارات، عمان اور قبرص سمیت 7ملکوں سے 60پاکستانیوں کو بے دخل کردیا گیا۔امیگریشن ذرائع کے مطابق سعودی عرب سے7بلیک لسٹ اور زائد قیام پر 3پاکستانی اور کنٹریکٹ خلاف ورزی پر 12پاکستانی ڈی پورٹ ہوئے۔ عمان پہنچنے والے 4پاکستانیوں کو اخراجات کی رقم کم ہونے پر واپس بھیج دیا گیا جب کہ عراق میں زائد قیام اور پاسپورٹ گم ہونے پر 9پاکستانی بے دخل کردیئے گئے۔اس کے علاوہ امارات میں امیگریشن انکار اور پاسپورٹ گم ہونے پر 2اور 12سزا یافتہ ڈی پورٹ کیے گئے ۔ آئیوری کوسٹ سے ایک، قبرص سے 3اور قطر سے 4مفرور پاکستانی بے دخل کردئیے گئے۔