عرب امارات، سعودیہ سمیت 7ملکوں سے مزید 34پاکستانی بے دخل

امیگریشن قوانین کی خلاف ورزی پر تین ڈی پورٹیزکومردان ، مالاکنڈ اورگوجرانوالہ انتظامیہ کے حوالے کردیا گیا
 کراچی (آئی این پی ) متحدہ عرب امارات، سعودی عرب سمیت 7مختلف ملکوں سے گذشتہ 24گھنٹے کے دوران 34پاکستانیوں کو بے دخل کرکے کراچی بھیجا گیا۔ امیگریشن ذرائع کے مطابق سعودی عرب سے 3بلیک لسٹ سمیت 5افراد کو بے دخل کیا گیا۔ متحدہ عرب امارات میں امیگریشن سے انکار کرکے ایک کو واپس بھیج دیا گیا۔ 11کو جیلوں سے رہا کرکے، 4کو زائد المیعاد قیام پر ڈی پورٹ کیا گیا۔ امیگریشن ذرائع کے مطابق بے دخل 2پاکستانی آئی بی ایم ایس میں بلیک لسٹ تھے۔ ایتھوپیا اور قطر سے 2 بلیک لسٹ 2 رہائشی قوانین کی خلاف ورزی اور 2 مفرورین کو پاکستان واپس بھیجا گیا۔ تنزانیہ میں بغیر پاسپورٹ، عمان میں غیرقانونی داخل ہونے پر 3 افراد کو ڈی پورٹ کیا گیا۔امیگریشن نے تینوں ڈی پو رٹیز کو مردان، مالاکنڈ اور گوجرانوالہ انتظامیہ کے حوالے کیا۔ اس کے علاوہ قبرص میں زائد المیعاد قیام پر 1 پاکستانی کو ڈی پورٹ کیا گیا۔