مریم نواز شریف نے ہدایت کی کہ جامع میگا ایکشن پلان کو سالانہ ترقیاتی پروگرام (اے ڈی پی) کا باقاعدہ حصہ بنایا جائے
لاہور(آئی این پی )وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے پنجاب بھر کے بڑے نالوں کی بحالی اور تعمیر و مرمت کیلئے اپنی نوعیت کا سب سے بڑا سیوریج میگا منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا۔مریم نواز نے ہدایت کی کہ جامع میگا ایکشن پلان کو سالانہ ترقیاتی پروگرام (اے ڈی پی) کا باقاعدہ حصہ بنایا جائے۔ذرائع کے مطابق راوی اور چناب بیسن کے نالوں کو ترجیح دینے کی تجویز دی گئی ہے تاکہ ماحولیاتی آلودگی میں کمی لائی جا سکے، وزیراعلی نے پرائیویٹ ہائوسنگ سوسائٹیز کو تین ماہ کی ڈیڈ لائن دیتے ہوئے نئی ہائو سنگ سکیموں کیلئے واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ لازمی قرار دے دیا ہے، واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کے بغیر کسی ہاسنگ سوسائٹی کو این او سی جاری نہیں کیا جائے گا