پہلے مرحلے میں 1500اجتماعی شادیاں کی جائیں گی ‘کمیٹی درخواستوں کی جانچ پڑتال کرے گی
لاہور(دانش منیر)وزیر اعلی پنجاب کا دھی رانی منصوبہ تکمیل کے مراحل میں داخل ہوگیا اجتماعی شادیوں کے پہلے حصہ میں 15 سو شادیاں کی جائیں گی پہلا مرحلہ رواں سال ہی مکمل ہوگا ، زرائع کے مطابق وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کے دھی رانی منصوبہ کے لیے 2 ہزار سے زائد درخواستیں موصول ہوچکی ہیں جبکہ 15 سو سے زائد درخواستیں وصول ہونے پر پہلے حصہ کے لیے قرعہ اندازی کی جایے گی،اور بچ جانے والے درخواست گزاروں کی شادی اگلے ٹرن میں کی جائے گی صوبہ بھر سے غریب بچیوں کی مفت شادیوں کے لیے 5 نومبر تک درخواستیں وصولی جاری رہے گی ، مزید تفصیلات کے مطابق غریب بچیوں کی شادی کے لیے 3 لاکھ سے زائد کا پیکج رکھا گیا ہے2 لاکھ جہیز اور 1 لاکھ روپے وزیر اعلی پنجاب کی جانب سے شادی شدہ جوڑے کو سلامی دی جائے گی‘دھی رانی منصوبہ میں شفافیت پر خاص توجہ دی گئی ہے سلامی کی رقوم بذریعہ اے ٹی ایم کارڈ اور 2 لاکھ مالیت کا جہیز کا خرید کردیا جائے گا، اور مستحقین کی مکمل انکوائری کے بعد پیکج کا حق دار قرار دیا جائے گا