غیرقانونی طریقے سے ایران جانے کی کوشش، 50 افغان باشندے گرفتار

چمن(آئی این پی )بلوچستان کے علاقے چمن میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے غیرقانونی طریقے سے ایران جانے والے 50 افغان باشندوں کو گرفتار کرلیا۔  پولیس   حکام کے مطابق  افغان باشندوں کو تربت سے گرفتار کیا گیا، گرفتار افراد کو پاک افغان سرحد پر افغان حکام کے حوالے کر دیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار افغان شہری کچھ عرصے سے پاکستان میں مقیم تھے، غیرقانونی طور پر مقیم افغان مہاجرین ایران منتقل ہونے کی کوششوں میں مصروف تھے۔ ملک بدر کئے جانے والے افغان باشندوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔