اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان کے مختلف شہروں میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کی وطن واپسی کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔سرکاری اعداد وشمار کے مطابق 7اکتوبر سے 5نومبر تک مزید 26ہزار 540غیر قانونی افغان باشندے اپنے ملک چلے گئے، واپس جانے والوں میں 9005مرد، 7105خواتین اور 10430بچے شامل ہیں۔افغانستان روانگی کے لئے 710گاڑیوں میں 760خاندانوں کی اپنے وطن واپسی عمل میں لائی گئی ہے۔ سرکاری اعداد وشمار کے مطابق 5نومبر تک مجموعی طور پر7لاکھ 99ہزار 208افغان باشندے اپنے ملک جا چکے ہیں۔