اسلام آباد سے 17 غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندے گرفتار

اسلام آباد(آئی این پی )  وفاقی دارلحکومت اسلام آباد سے غیرقانونی طور پر مقیم 17 افغان باشندوں کو گرفتار کر لیا گیا۔ ترجمان اسلام آباد پولیس کے  مطابق اسلام آباد میں غیرقانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کی موجودگی کی اطلاع پر اسلام آباد پولیس نے بری امام کے علاقے میں کارروائی کی، کارروائی کی قیادت ایس پی سٹی نے کی۔  آپریشن کے دوران غیرقانونی افغان باشندوں نے مزاحمت کی کوشش کی تاہم پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر انہیں قابو کر لیا۔کارروائی کے نتیجے میں 17 غیرقانونی طور پر مقیم افغان باشندے گرفتار کر لئے گئے۔ترجمان کے مطابق تمام گرفتار افغان باشندوں کو قانونی کارروائی مکمل ہونے کے بعد ڈی پورٹ کیا جائے گا۔اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ غیرقانونی رہائش پذیر غیرملکیوں کے خلاف کریک ڈائون جاری رہے گا تاکہ شہر میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھی جا سکے۔