ایران میں اسرائیل کے لیے جاسوسی کے الزام میں5 افغان باشندے گرفتار

 لندن؍ تہران(آئی این پی ) ایران اسرائیل جنگ کے دوران اسرائیل کے لیے جاسوسی کے شبے میں کم از کم پانچ افغان باشندوں کو گرفتار کرلیا گیا ۔یہ بات برطانوی نشریاتی ادارے نے ایرانی میڈیا کا حوالہ دیتے ہوئے بتائی ۔کچھ افغان پناہ گزین کا کہنا ہے کہ انھیں اسرائیلی جاسوس قرار دیا گیا اور ہراساں کیا گیا۔ ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ رہائشی دستاویزات کے بغیر ملک میں موجود افغان باشندوں کو حراست میں لیے جانے کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے۔تاہم افغانستان میں طالبان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے قندھار سے بی بی سی کو بتایا کہ حکام گرفتاریوں کی خبروں سے آگاہ ہیں اور ان پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔