لاہور ہائیکورٹ ، اغواء کیس :مغوی کی بازیابی کے لیے دو ہفتے کی مہلت

 لاہور(زیڈ این این)لاہور ہائیکورٹ میں اغواء کے مقدمے میں ملوث ملزم کی ضمانت منسوخی کی درخواست پر سماعت ہوئی، جس دوران عدالت نے ڈی آئی جی انویسٹیگیشن ذیشان رضا کو مغوی لڑکی کی بازیابی کے لیے دو ہفتے کی مہلت دے دی۔سماعت جسٹس طارق سلیم نے مدعی مقدمہ خورشید بی بی کی درخواست پر کی۔ ڈی آئی جی انویسٹیگیشن نے عدالت میں مغوی لڑکی کی بازیابی کے لیے کیے گئے اقدامات پر مشتمل رپورٹ پیش کی۔ ان کے مطابق آٹھ رکنی خصوصی کمیٹی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کر رہی ہے اور بچی کی تلاش کے لیے اقدامات جاری ہیں