مغوی کی بازیابی کی درخواست پر اعتراض ،مزید دلائل 15دسمبر کو طلب

لاہور ( خصوصی رپورٹ)لاہور ہائیکورٹ کیجسٹس شہرام سرور چودھری نیڈی ایچ اے سے اغوا شہری محمد بن خالد کی بازیابی کی درخواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراض پر مزید دلائل 15 دسمبر کو طلب کرلئے،رجسٹرار آفس نے حساس اداروں کو فریق بنانے کا اعتراض لگایا تھا ، درخواست میںموقف اپنایا گیا کہ درخواست گزار کا شوہر سافٹ ویئر کا کاروبار کرتا ہے ،شوہر کا کسی کالعدم جماعت سے تعلق نہیں ہے، شوہر پر کالعدم جماعت سے روابط کا الزام لگایا گیا، شوہر پر کالعدم جماعت کو سافٹ ویئر کی معاونت کا بھی الزام لگایا گیا ،شوہر کے تحفظ کے بارے میں خدشات ہیں۔