یاسمین راشد نے نواز شریف کی کامیابی کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا

 الیکشن ٹریبونل کا فیصلہ کالعدم قرار دے کر مجھے کامیاب قرار دیا جائے:درخواست میں موقف
لاہور(خصوصی رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف  کی  رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کی کامیابی کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا‘  یاسمین راشد کی جانب سے الیکشن ٹریبونل کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کردی گئی۔  اپیل میں انہوں موقف اختیار کیا  الیکشن ٹریبونل نے تکنیکی بنیاد پر درخواست خارج کی، ٹریبونل نے حقائق اور قانون کا درست جائزہ نہیں لیا۔درخواست گزار نے کہا  فارم 45 میں تبدیلی الیکشن کی شفافیت کے آئینی تقاضے کے خلاف ہے۔ڈاکٹر یاسمین راشد نے عدالت سے استدعا کی  الیکشن ٹریبونل کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے انہیں کامیاب قرار دیا جائے۔