لاہور(آئی این پی )پی ٹی آئی رہنما اور سابق صوبائی وزیرِ صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے 9 مئی واقعات کے تین مقدمات میں سنائی گئی سزائوں کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں اپیلیں دائر کر دیں۔درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے حقائق کا درست جائزہ نہیں لیا اور ٹرائل کورٹ کی جانب سے سنائی گئی سزائیں حقائق کے برعکس ہیں۔درخواست گزار کی جانب سے اپیلوں میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت اپیلوں کے حتمی فیصلے تک سزائوں کو معطل کرتے ہوئے ڈاکٹر یاسمین راشد کی رہائی کا حکم دے۔