ڈاکٹر یاسمین راشد کا این اے 130 فیصلے پر عدالت سے رجوع کا فیصلہ

لاہور (آئی این پی ) پی ٹی آئی  رہنما ڈاکٹریاسمین راشد کا این اے 130 کے حوالے سے الیکشن ٹریبونل کے فیصلے کے خلاف عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ڈاکٹر یاسمین راشد نے اپنی لیگل ٹیم سے جیل میں مشاورت کے بعد اپنے وکیل  کو ٹریبیونل کا فیصلہ چیلنج کرنے کی ہدایت کر دی ۔ یاسمین راشد کے وکیل کے مطابق ٹربیونل کے فیصلے کی تصدیق شدہ کاپی کے لئے درخواست دے دی ہے ۔ ٹریبیونل کے فیصلے کی کاپی ملتے ہی عدالت میں پٹیشن دائر کی جائے گی۔