ملزم ارمغان کا ریمانڈ نہ دینے پر اختیارات سے محروم جج نے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا

کراچی(آئی این پی)مصطفی عامر کیس میں ملزم ارمغان کا جسمانی ریمانڈ نہ دینے والے سابق منتظم جج انسداد دہشت گردی عدالت سید ذاکر حسین نے اختیارات واپس لینے پر سپریم کورٹ کراچی رجسٹری سے رجوع کرلیا، عدالت نے درخواست سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے اگلے سیشن میں 3 رکنی بینچ کے روبرو مقرر کرنے کی ہدایت کردی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق سابق منتظم جج اے ٹی سی سید ذاکر حسین کی اپیل پر عدالت عظمی نے پراسیکیوٹر جنرل سندھ، ایڈووکیٹ جنرل سندھ اور شکایت کنندہ کو نوٹس جاری کردیے۔