پی ٹی آئی کی بدبودار ذہنیت سوشل میڈیا پر گندگی پھیلا رہی ہے:مریم اورنگزیب

میڈیا اور سوشل میڈیا پر وزیراعلیٰ پنجاب کے خلاف کردارکشی کرنے والے  پی ٹی آئی کے گھس بیٹھیے ہیں
لاہور (آئی این پی )پنجاب کی سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی بدبودار ذہنیت سوشل میڈیا پر گندگی پھیلا رہی ہے۔صوبائی دارالحکومت سے جاری اپنے بیان میں مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ میڈیا اور سوشل میڈیا پر وزیراعلیٰ پنجاب کے خلاف کردارکشی کرنے والے بدبودار عناصر پی ٹی آئی کے گھس بیٹھیے ہیں، نیشنل میڈیا پی ٹی آئی کی فارن فنڈنگ پر چلنے والے گھس بیٹھیوں کو میڈیا سے نکال کر باہر پھینکے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی بدبودار ذہنیت سوشل میڈیا اور میڈیا پلیٹ فارمز پر گندگی پھیلا رہی ہے جو افسوسناک اور قابل مذمت ہے ،گھٹیا ، زہریلی اور بدبودار ذہنیت کے بیج بانی پی ٹی آئی کے دور میں بوئے گئے۔