عمران خان کی صحت پر حکومت بیمار ذہنیت کا مظاہرہ کر رہی ہے:پرویزالٰہی

 قوم میں روز بروز اضطراب بڑھ رہا ہے ‘ملکی یکجہتی و اتحاد بھی پارہ پارہ ہو رہا ہے:سابق وزیراعلیٰ 
گجرات (آن لائن  ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء￿  سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی کا کہنا ہے  عمران خان کی صحت کے مسئلہ پر حکومت بیمار ذہنیت کا مظاہرہ کر رہی ہے، اس سے قوم میں روز بروز اضطراب بڑھ رہا ہے اور ملکی یکجہتی و اتحاد بھی پارہ پارہ ہو رہا ہے، عمران خان سمیت تمام سیاسی قیدیوں کی رہائی میں مختلف حیلوں بہانوں سے رکاوٹ پیدا کرنا آئین و قانون کی خلاف ورزی ہے، عمران خان سمیت تمام سیاسی قیدیوں کو مسلسل اپنے پیاروں سے دور رکھنا شرف انسانیت کے بھی منافی ہے۔مرکزی صدر پی ٹی آئی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی ا?ئی کے ساتھ زیادتی ہورہی ہے، انہوں نے کسی کا کوئی نقصان نہیں کیا، پچھلے الیکشن میں اللہ تعالیٰ کی کیسی مدد آئی آپ سب نے دیکھا، اللہ کو منظور ہوا تو انشاء￿  اللہ دھاندلی کی کسر نکل جائے گی، کچھ باتیں ایسی ہوتی جو تجربے سے انسان سیکھتا ہے، بانی پی ٹی آئی نے میری باتوں کو مانا میرا تجربہ ہے، اب بھی سب نے صبر کے ساتھ چلنا ہے، آپ نے بس گھبرانا نہیں ہے۔