اسلام آباد(آن لائن)وزارتِ اطلاعات و نشریات کے فیکٹ چیک نے واضح کیا ہے شرپسند سوشل میڈیا ہینڈلز خیبرپختونخوا میں بے امنی کے حوالے سے من گھڑت اور گمراہ کن دعوے پھیلا رہے ہیں،افغان اور بھارتی اکاؤنٹس بھی مفاد پرست سیاسی اکاؤنٹس کے ساتھ مل کر اس بیانیے کو ہوا دے رہے ہیں۔وزارت اطلاعات کے مطابق شرپسند سوشل میڈیا ہینڈلز خیبرپختونخوا میں بے امنی کے حوالے سے من گھڑت اور گمراہ کن دعوے پھیلا رہے ہیں، جس کے لیے اے آئی سے تیار کردہ تصاویر، پرانی فوٹیج اور غیر متعلقہ ویڈیوز کا استعمال کیا جا رہا ہے۔ زیرِ گردش مواد میں فیکٹریوں کی آگ، لوڈشیڈنگ پر ہونے والے مظاہروں اور شام وغیرہ کی ویڈیوز شامل ہیں