عدالت کا علیمہ خان کو آج گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم

راولپنڈی(آئی  این پی ) راولپنڈ ی میں  انسداد دہشت گردی عدالت نے 26 نومبر احتجاج کیس میں علیمہ خان کے 15 ویں مرتبہ ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے۔انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے علیمہ خان کی عدم حاضری پر سخت برہمی و ناراضی کا اظہار کیا۔عدالت نے ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست مسترد کرتے ہوئے علیمہ خان کو  آج   گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔علیمہ خان کے دونوں گارنٹرز کے بھی 5 ویں بار ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے