26 نومبر احتجاج: علیمہ خان کے وارنٹ، گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم

مقدمے میں علیمہ خان پر  فردِ جرم عائد کی جانی تھی ‘عدالت میں پیش نہ ہونے پر وارنٹ جاری کئے گئے 
راولپنڈی (آئی این پی )انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے تھانہ صادق آباد میں درج 26 نومبر احتجاج کیس میں پی ٹی آئی کے بانی عمران خان کی بہن علیمہ خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے کی، مقدمے میں علیمہ خان پر  فردِ جرم عائد کی جانی تھی تاہم وہ عدالت میں پیش نہیں ہوئیں جس پر عدالت نے ان کے وارنٹ گرفتاری جاری  کئے ۔عدالت نے حکم دیا کہ علیمہ خان کو گرفتار کر کے 11 اکتوبر کو پیش کیا جائے۔اسی مقدمے میں شامل دیگر 6 ملزمان عدالت میں پیش ہوئے جن پر فردِ جرم عائد کر دی گئی تاہم ملزمان نے صحتِ جرم سے انکار کیا ہے