حاضری معا فی کی درخواست مسترد کر دی ، پولیس نیوارنٹ کی تعمیل کروا ئی
جی ایچ کیو حملہ کیس میں شیخ رشید، شیریں مزاری دیگر کی حاضری لگوائی گئی
راولپنڈی (خصوصی رپورٹ)انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی نے26 نومبر احتجاج کیس میں علیمہ خان کے عدم حاضری پر دوبارہ بلا ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ۔ تھانہ صادق آباد میں درج مقدمہ کی سماعت کے موقع پر عدالت نے علیمہ خان کی حاضری معا فی کی درخواست مسترد کر دی ، پولیس کو ملزمہ کو آج گرفتار کر کے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا گیا ہے ، ایس ڈی پی او سٹی اظہر شاہ نیعلیمہ سے چکری انٹرچینج کے قریب وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کروائی،علیمہ آج عدالت میں پیش ہونگی،دوسری جانب انسداد دہشت گردی عدالت کے جج سید امجد علی شاہ نے جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت 3 مارچ تک ملتوی کر دی،شیخ رشید، شیریں مزاری اور دیگر ملزموں کو حاضری لگا کر واپس جانے کی اجازت دیدی جبکہ تھانہ صدر حسن ابدال احتجاج کیس میں اعظم سواتی،تھانہ صدر سمیت تین مقدمات میں سیمابیہ طاہر کی ضمانت قبل از گرفتاری میں چار مارچ تک توسیع کر دی۔