عدالت کا علیمہ خان کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم

 تھانہ صادق آباد میں درج 26 نومبر ڈی چوک احتجاج کیس کی سماعت کے دوران  حکم جاری کیا گیا
راولپنڈی(آئی این پی) انسداد دہشت گردی عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی کے جج امجد علی شاہ نے علیمہ خان کے خلاف تھانہ صادق آباد میں درج 26 نومبر ڈی چوک احتجاج کیس کی سماعت کی۔عدالت نے عمران خان کی بہن علیمہ خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔